پولیس کی کارروائی : کراچی سے کالعدم تنظیم کا مطلوب دہشت گرد گرفتار

IQNA

پولیس کی کارروائی : کراچی سے کالعدم تنظیم کا مطلوب دہشت گرد گرفتار

13:11 - July 01, 2016
خبر کا کوڈ: 3501084
بین الاقوامی گروپ:خفیہ اطلاع پر شاہراء فیصل میں وہابی تنظیم کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے
پولیس کی کارروائی : کراچی سے کالعدم تنظیم کا مطلوب دہشت گرد گرفتار

ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق کراچی کے علاقے شاہراء فیصل میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گردکو گرفتار کر لیا ۔ ملزم پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھا ۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر شاہراء فیصل میں کارروائی کی جس دوران کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

دہشت گرد فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد میڈیا سے وابستہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی مطلوب تھا تاہم اس کے دو ساتھی پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں کراچی میں ایک بار پھر اہل تشیع کا ٹارگٹ کلنگ شروع کیا گیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha