ڈونلڈ ٹرمپ کا باپردہ خواتین کو نوکریوں سے نکالنے کا اعلان

IQNA

ڈونلڈ ٹرمپ کا باپردہ خواتین کو نوکریوں سے نکالنے کا اعلان

13:43 - July 04, 2016
خبر کا کوڈ: 3501104
بین الاقوامی گروپ:امریکی ری پبلکن پارٹی کےممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اسلامی قوانین کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ امریکہ کےصدر منتخب ہوگئے تو حجاب پہننے والی خواتین کو سرکاری محکموں سے نکال دیں گے ۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا باپردہ خواتین کو نوکریوں سے نکالنے کا اعلان
ایکنانیوز- مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ری پبلکن پارٹی کےممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اسلامی قوانین کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ امریکہ کےصدر منتخب ہوگئے تو حجاب پہننے والی خواتین کو سرکاری محکموں سے نکال دیں گے ۔
ریاست نیوہمپشائر کے شہر مانچسٹر میں ایک ریلی کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئے تو محکمہ ٹرانسپورٹ، سکیورٹی، ایڈمنسٹریشن میں کام کے دوران حجاب پہننے والی مسلمان خواتین کو نوکری سے نکال دیں گے اور ان خواتین کی جگہ ریٹائرڈ فوجیوں کو نوکریاں دیں گے ۔
نظرات بینندگان
captcha