نمائنده اقوام متحدہ: مقدس مزارات پر دھماکوں کا مقصد اختلافات پھیلانا ہے

IQNA

نمائنده اقوام متحدہ: مقدس مزارات پر دھماکوں کا مقصد اختلافات پھیلانا ہے

7:05 - July 11, 2016
خبر کا کوڈ: 3501132
بین الاقوامی گروپ: عراق میں متعین اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے امامزاده سیدمحمد، فرزند امام هادی(علیهما السلام) کے مزار پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اختلافات پھیلانے کو ان دھماکوں کا مقصد قرار دیا

نمائنده اقوام متحدہ:مقدس مزارات پر دھماکوں کا مقصد اختلافات پھیلانا ہے


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «un.org/arabic»،کے مطابق عراق میں اقوام متحدہ کے نمایندے «یان کوبیش» نے ایک بیان میں مزار پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر بیگناہوں کو نشانہ بنانا بدترین فعل کہا جاسکتا ہے.


انکا کہنا تھا کہ مرقد سیدمحمد{ع}پرمیدان میں شکست کا بدلہ لینے کے لیے دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے کیونکہ داعش کو میدان جنگ میں شدید شکست کا سامنا ہے

بلد شہر میں دھماکے سے پہلے بغداد کے علاقہ «الکراده» پر دھماکوں کے نتیجے میں تین سو عراقی شہید ہوگیے تھے.


یان کوبیش نے کہا کہ ان دھماکوں کا مقصد عراقی عوام میں فرقہ واریت پھیلانا ہے مگر عوام شعور کے ساتھ ان سازشوں کو ناکام سے دوچار کرے گی

انہوں نے ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کا بھی اظھار کیا ۔

بلد شہر میں امام زادہ سید محمد کے مزار پر خودکش دھماکوں میں سو کے قریب افراد شہید اور زخمی ہوگیے تھے۔


3513879

نظرات بینندگان
captcha