عراق؛ سالانہ قرآنی مقابلہ «ألم» اختتام پذیر

IQNA

عراق؛ سالانہ قرآنی مقابلہ «ألم» اختتام پذیر

8:04 - July 12, 2016
خبر کا کوڈ: 3501138
بین الاقوامی گروپ: بصرہ میں نواں سالانہ حفظ و قرآت مقابلہ قرآنی انجمن «النور المبین» کے تعاون سے منعقد کیا گیا

عراق؛ سالانہ قرآنی مقابلہ «ألم» اختتام پذیر


ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی «قاف» کے مطابق انجمن «النور المبین» کے تعاون سے ضلع «شط العرب» میں حفظ و قرآت کے مقابلے منعقد کیے گیے۔

مقابلوں میں بصرہ کے سولہ قرآنی مراکز کے نمایندے شریک تھے جو تلاوت اور حفظ کے مقابلوں میں حصہ لے رہے تھے۔


اختتامی تقریب میں بصرہ شہر کے اہم دینی اور قرآنی شخصیات شریک تھیں

مقابلوں میں «علي عواد» اور «علي عبدالهادي»حفظ، «وائل عبدالغفور»، «علاء حرز» اور «قاسم المالكي» قواعد و تجوید ، «شيخ فاروق الحافظ»، وقف و ابتدا، «حيدر عبدالستار»، لحن اور «محمد نزار»، صوت کے شعبے میں ججز کے فرایض انجام دے رہے تھے۔


قرآنی مقابلہ «ألم» صبح و شام دو شفٹ میں منعقد ہویے ۔ اختتامی تقریب میں انعامات کی تقسیم کے بعد دعائے فرج امام زمانہ(عج) کے ساتھ پروگرام ختم کیا گیا۔

3514187

نظرات بینندگان
captcha