
ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق بحرین میں معروف شیعہ رہنما اور علما کونسل کے سربراہ شیخ سید مجید المشعل کو گرفتار کرلیا گیاہے
بحرین کے ڈکٹیٹر حکومت نے علما کونسل کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔
آل خلیفہ کے عناصر نے منامہ کے قریب واقع علاقے جدحفص میں شیخ مجید المشعل کے گھر پر چھاپہ مار کر شیعہ عالم کو گرفتار کیا ہے۔
اس سے پہلے گذشتہ سال فروری کو بھی عدالت نے شیخ سید مشعل کو طلب کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں بحرین کے حکام نے شیعہ علما اور دانشوروں پر دباو میں شدید اضافہ کردیا ہے اور آیت اللہ شیخ قاسم کی شہریت منسوخ کرکے شیعوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا ہے۔