بین الاقوامی گروپ:علامہ راجہ ناصر عباس پاکستان میں جاری شیعہ قتل عام ، قاتلوں کی عدم گرفتاری ، نیشنل ایکشن پلان پہ عدم عملدرآمد کے خلاف جاری بھوک ھڑتال پر ہے
ایکنا نیوز- مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی سیکریٹری اور معروف عالم دین علامہ راجہ ناصر عباس پاکستان میں جاری شیعہ قتل عام ، قاتلوں کی عدم گرفتاری ، نیشنل ایکشن پلان پہ عدم عملدرآمد کے خلاف جاری بھوک ھڑتال کے ۸۰ ویں روز شدید طبعیت خراب ھونے کہ سبب مقامی ھسپتال میں داخل ۔ علامہ راجہ ناصر عباس کو گذشتہ ۳ دنوں سے بھوک ھڑتال اور ھائی شوگر کے سبب کڈنی میں شیدید تکلیف لاحق تھی جسکے سبب آج طبعیت خراب ھونے کہ سبب انکو مقامی ھسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔ واضح رھے کہ ۱۳ مئی سے اسلام آباد میں جاری بھوک ھڑتال کے سبب علامہ راجہ ناصر عباس کا ۳۴ کلو سے زائد وزن کم ھوچکاُھے اور وہ عارضہ قلب اور شوگر کے مریض ھونے کہ سبب شیدید کمزوری کا بھی شکار تھے لیکن ڈاکٹرز اور علمائے کی جانب سے بھوک ھڑتال ختم کرنے کی بارہا گزارشوں کے باوجود بھی شہداء اور ملت کے حقوق کی جدوجہد کے سبب مطالبات کی منظوری تک بھوک ھڑتال ختم کرنے کیلے تیار نہیں ھیں