سعودی عرب؛ تنخواہ نہ ملنے پر قرانی ادارے کے ملازمین کا احتجاج + تصاویر

IQNA

سعودی عرب؛ تنخواہ نہ ملنے پر قرانی ادارے کے ملازمین کا احتجاج + تصاویر

8:40 - August 12, 2016
خبر کا کوڈ: 3501336
بین الاقوامی گروپ: سعودی عرب کے سب سے بڑے قرآنی پبلیکیشنز«ملک فهد» کے اسٹاف نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف مظاہرہ کیا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے عیون الخلیج کے مطابق قرآنی پبلیکیشنز«ملک فهد» کے اسٹاف نے مدینہ منورہ میں تنخواہیں نہ ملنے پر مظاہرہ کیا ہے۔


اطلاعات کے مطابق ادارے کے ملازمین کو کئی مہینوں سے تنخواہ نہیں ملی ہے اور کئی بار درخواست کے باجود مطالبات پورے نہ ہونے پر انہوں نے احتجاج کیا۔

سعودی عرب؛ قرآنی پبلیکیشنز کے اسٹاف کا احتجاج + تصاویر

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ انکی فیملی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تنخواہوں کی ادائیگی کو ممکن بنایا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ یمن اور شام کی جنگوں میں مداخلت کے باعث سعودی عرب ان دنوں شدید مالی مشکلات سے دوچار ہے۔

سعودی عرب؛ قرآنی پبلیکیشنز کے اسٹاف کا احتجاج + تصاویر

3521999
نظرات بینندگان
captcha