
ایکنا نیوز- «پریس ٹی وی» کے مطابق برطانوی جریدے «ٹیلیگراف» ایک رپورٹ میں لکھتا ہے کہ روز گار کے حوالے سے مسلمان باحجاب خواتین شدید مشکلات سے دوچار ہیں جسکو تعصب کہا جاسکتا ہے۔
برطانیہ کی عوامی پارلیمنٹ کے مطابق بعض مواقعوں پر مسلمان خواتین مجبور ہوکر اسکارف چھوڑنے پر مجبور ہوجاتی ہیں
جاب کے لیے انٹرویو میں مالکان باحجاب خواتین سے پردہ کرنے اور اولاد پیدا کرنے کے حوالے سے سخت سوالات بھی پوچھتے ہیں۔
رپورٹ میں مسلمان خواتین کی بیروزگاری میں اضافے پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے
سروے کے مطابق مسلمان غیر مسلموں کے مقابلے میں دو برابر بےروزگاری کے مسلے سے دوچار ہے۔