بحرین؛ نماز جمعہ پر پابندی کے خلاف علما کا شدید احتجاج

IQNA

بحرین؛ نماز جمعہ پر پابندی کے خلاف علما کا شدید احتجاج

6:53 - August 13, 2016
خبر کا کوڈ: 3501345
بین الاقوامی گروپ: بحرین کے شیعہ علما اور مساجد کے ائمہ نے «الدراز» میں نماز جمعہ پر پابندی کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے

بحرین؛ نماز جمعہ پر پابندی کے خلاف علما کا شدید احتجاج


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «مرآة‌ البحرین» کے مطابق آل خلیفہ کے عناصر نے مسلسل چوتھے جمعے کو«الدراز» کے علاقے میں واقع مسجد جامع امام صادق(ع) میں نماز جمعہ سے روک دیا ہے۔


بحرین کے ائمه جمعه اور مساجد کے امام نے شیعہ عوام پر ستم اور پابندی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے

آل خلفیہ کے اہلکاروں نے مسلسل چوتھی بار مسجد کے امام «شیخ محمد صنقور» کو مسجد امام صادق(ع) میں آنے سے روک دیا۔


سیکورٹی اہلکاروں نے معروف عالم دین «علامه سید عبدالله الغریفی»، کو بھی اس علاقے میں جانے روک دیا ہے

علما کو روکنے کی وجہ سے عوام نے مسجد جامع امام صادق(ع) میں انفرادی طور پر نماز ادا کی اور اس پابندی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظالم کے خاتمے کا مطالبہ کیا ۔


3522092

نظرات بینندگان
captcha