
ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت وتعلقات اسلامی کے مطابق امام رضا(ع) کے پرچم کے استقبال کی تقریب انجمن جنت الحسین(ع) کے تعاون سے مزار شریف کی مسجد سلطانیه میں منعقد ہوئی۔
تقریب کا آغاز قاری نجف علی قسیمی کی تلاوت سے ہوا جسکے بعد حمید امین پستچی اور محمد جواد مشکی جوحرم امام رضا (ع) میں موزن اور منقبت خواں ہیں انہوں نے حمد و ثنا میں عقیدت کا اظھار کیا ۔
حجتالاسلام سید محمد علوی نے تقریب سے خطاب میں زیارت کے فضائل پر روشنی ڈالی اور کہا کہ رسول خدا(ص) اور ائمه(ع) اطہار کے مزارات کی زیارت کا اسلام میں اہم مقام ہے۔
انہوں نے کہا رسول اکرم(ص) اور انکی آل کی زیارات گناہ کے حجاب کو برطرف اور معرفت میں اضافے کا باعث بنتے ہیں
تقریب سے حجتالاسلام سید ثارالله ظهوری نے خطاب میں توسل کی اہمیت پر خطاب میں کہا کہ قرآن کریم کے رو سے توسل ایمان اور تقوی کا ضامن ہے اور اس سے کامیابی کا راستہ ہموار ہوجاتا ہے
تقریب میں انجمن جنت الحسین(ع) کو جوانوں کے گروپ نے اهل بیت(ع) کی شان میں منقبت خوانی کی۔