
ایکنا نیوز- آستانہ مقدس حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بسیج فورس کے اہلکار «عبدالله الغرابی» نے آستانہ حسینی کے شعبہ دارالقرآن کے تعاون سے حسن قرآت کی محفلوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قرآنی محفلیں اور قرآن مجید انکی کامیابی کا اہم راز ہے.
انہوں نے کہا : عراقی رضا کار فورس کے جوان تلاوت اور حسن قرآت کے محفلوں سے دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ حقیقی اسلام کے حامل یہی لوگ ہیں نہ کے دہشت گرد گروہ داعش ۔

رضا کار بسیج فورس نے عراقی مرجع تقلید کی حمایت اور حکم پر عمل کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک وہ زندہ ہیں جہاد جاری رہے گا اور وہ پیچھنے ہٹنے والوں میں سے نہیں اور وہ کامیابی اور آیت الله العظمی سیستانی کے فرمان اور وعدے «إن شاء الله کامیابی تمھاری ہے» پر مکمل ایمان رکھتے ہیں۔
