
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «ڈیلی صباح» کے مطابق لندن کے«ڈیموس» تھاٹ فاونڈیشن کے سروے میں کہا گیا ہے کہ روزانہ سات ہزار میسیجز ٹویٹر پر ارسال کیے جاتے ہیں اور دہشت گردانہ واقعات کے بعد اس میں یہ تیزی دیکھی جارہی ہے۔
گذشتہ جمعرات کو کئے گیے سروے میں آیا ہے: ٹویٹر پر ہر مہینے میں اسلام مخالف کمنٹس میں تبدیلی آتی ہے
رپورٹ کے مطابق فرانس کے شہر نیس میں دہشت گردانہ واقعے کے بعد چودہ جولائی کو 22200 اسلام مخالف میسیجز ارسال کیے گیے جبکہ پندرہ جولائی کو ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد 10106 پیغامات ارسال ہوئے ہیں۔
ڈیموس سروے کے مطابق جولائی سے اب تک ہر مہینے کو اسلام مخالف پیغامات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
سوشل میڈیا ٹویٹر پر ۱۴۰ حروف تک پیغام بھیجا جاسکتا ہے جسکو ٹویٹ کہا جاتا ہے۔
ٹویٹر مارچ ۲۰۰۶ کو جیک ڈورسی کا بنایا گیا ہے اور سال ۲۰۱۲ میں اسکے پانچ سو ملین صارفین تھے جو روزانہ اوسطا ۳۴۰ ملین ٹویٹ کرتے تھے۔