کراچی: مدارس اور مساجد رجسٹریشن پر عمل درآمد کا فیصلہ

IQNA

کراچی: مدارس اور مساجد رجسٹریشن پر عمل درآمد کا فیصلہ

7:15 - August 21, 2016
خبر کا کوڈ: 3501398
بین الاقوامی گروپ: وزیر اعلی کے مطابق صوبے میں ازسرنو مدارس اور مساجد کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ مساجد کےآئمہ، اور منتظمین کی بھی رجسٹریشن کی جائے گی

کراچی: مدارس اور مساجد رجسٹریشن پر عمل درآمد کا فیصلہ


ایکنا نیوز- اے-آر – وائی نیوز چینل کے مطابق صوبے بھر کے مدارس اور مساجد کی از سرنو رجسٹریشن کا فیصلہ ،نیشنل ایکشن پلان پر ہرصورت عمل درآمد کرانے کا عزم ۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا ، مراد علی شاہ نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں صوبائی سیکریٹریز سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے ۔

اجلاس میں مختلف بلز میں ترامیم کو زیر بحث لایا گیا جن میں دینی مدارس کا رجسٹریشن بل 2016، اسلحہ ایکٹ 2013 میں ترمیم اور سماجی ویلفیئر بل 1961 اور دیگر شامل تھی ۔صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے سے ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے ہمیں صوبے سے تمام قسم کے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے ۔اس موقع پر مراد علی شاہ نے کابینہ کو بتایا کہ صوبے میں ازسرنو مدارس اور مساجد کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیاگیا ہے اس کے ساتھ ساتھ مساجد کےآئمہ، اور منتظمین کی بھی رجسٹریشن کی جائے گی۔

 نئے قانون کے تحت دینی مدارس کی رجسٹریشن محکمہ داخلہ سندھ اورصوبائی وزرات مذہبی امورکرے گی جبکہ صوبے بھر میں نماز جمعے کے لئے ایک ہی خطبے کے قانون بنانے کی منظوری دی گئی، نئے دینی مدارس اورمساجد کے قیام کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے این اوسی لازمی قراردے دیا گیا۔ مدارس ،مساجد،آئمہ وخطباءکی رجسٹریشن کے لیے مجوزہ مسودہ قانون سندھ کابینہ میں گذشتہ روز پیش کیا گیا۔

نظرات بینندگان
captcha