
ایکنا نیوز- اماراتی نیوز ویب سایٹ (وام) کے مطابق شیخ زائد مسجد کے تعاون سے خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ کلاسز پر مبنی کورس تین مہینے تک جاری رہے گا
یہ کورس اس سال کے آغاز میں شروع ہونے والے پروگرام کی ایک کڑی ہے
حفظ و تجوید میں قاریوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور ترویج تعلیمات قرآن اس کورس کا اہم مقصد بتایا جاتا ہے۔
شیخ زاید مسجد کی ویب سایٹ کے زریعے سے خواہشمند خواتین و حضرات اگست کے آخر تک نام لکھوا سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امارات کی وزارت اوقاف کے تعاون سے کورس میں «ادریس ابکر» اور «یحیی عیشان» سمیت دیگر اہم قرآنی اساتذہ اس کورس میں رہنمائی کے فرائض انجام دیں گے
کورس کے شرکاء اختتام پر حفظ و تجوید میں مکمل طور پر عبور حاصل کرلیں گے۔