چیک وزیراعظم: زیادہ مسلمان نہیں چاہیے!

IQNA

چیک وزیراعظم: زیادہ مسلمان نہیں چاہیے!

8:44 - August 26, 2016
خبر کا کوڈ: 3501430
بین الاقوامی گروپ: چیک وزیراعظم «بوهوسلاو سوبوٹکا» نے ملک میں زیادہ مسلمانوں کی موجودگی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین اتنے ہی مسلمان کو قبول کرے جتنے کو کنٹرول کرسکتے ہو۔

چیک وزیراعظم: زیادہ مسلمان نہیں چاہیے!


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Qantara» کے مطابق چیک وزیراعظم «بوهوسلاو سوبوٹکا» نے کہا ہے کہ مسائل کو دیکھتے ہوئے زیادہ مسلمانوں کو برداشت کرنا ممکن نہیں

سوبوٹکا نے جرمن صدر کے متوقع دورے کے حوالے سے کہا کہ مہاجرین کی قبولیت اور تعداد کے حوالے سے یورپی ممالک میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔


انجیلا مرکل نے یورپی ممالک سے کہا ہے کہ وہ زیادہ تعداد میں مہاجرین کو قبول کریں مگر چیک اس کا مخالف ہے

چیک وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ ہمارق حق بنتا ہے کہ ہم اپنی مرضی کی تعداد میں مہاجر کو قبول کرے کیونکہ ہم نے ہی معاملات سنبھالنا ہے۔


سوبوٹکا نے کہا کہ دہشت گردوں اور مہاجرین کو ایک نظر سے نہیں دیکھا جاسکتا مگر جرمن موقف بھی قابل قبول نہیں۔

مرکل جمعرات کو چیک صدر «میلوس زمان» سے ملاقات کریں گی ، چیک صدر بھی مہاجرین کے حوالے سے انجیلا کے موقف کا مخالف ہے۔


3525167

نظرات بینندگان
captcha