کربلا؛ خودکش حملہ/ عوام کو خوفزدہ کرنے کی کوشش

IQNA

کربلا؛ خودکش حملہ/ عوام کو خوفزدہ کرنے کی کوشش

7:18 - August 30, 2016
خبر کا کوڈ: 3501460
بین الاقوامی گروپ: کربلا کے قریب دھماکے میں اٹھارہ عراقی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے

کربلا؛ خودکش حملہ/ داعش جنگ میں فتح سے مایوس شہروں اور عوامی مقامات کو نشانہ بنارہی ہے


ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق کربلاکے علاقے فرات میانہ آپریشن کے انچارج بریگیڈیر «قیس خلف رحیمه»، کا کہنا ہے: حملہ صوبہ کربلا کے علاقے «عین تمر» کے عوام پر کیا گیا ہے جسمیں ۱۸ شهید اور ۲۶ زخمی ہوگئے ہیں۔


انکا کہنا ہے کہ داعش کے ایک خودکش حملہ آور نے لوگوں کے ایک اجمتاع کے درمیان خود کو دھماکے سے اڑایا جسمیں مذکورہ نقصانات ہویے ہیں جبکہ حملے کے بعد فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔


خلف کے مطابق شہر عین تمر کے علاقے«الحسینه» کے عوام پر خودکش حملہ ہوا ہے جو کربلا سے ۸۶ کلومیٹر دور اور صوبہ الانبار کے قریب واقع ہے جبکہ کربلا میں سیکورٹی کے سخت انتظامات موجود ہیں۔


3526310

نظرات بینندگان
captcha