جائز مطالبات کےلئے پر امن دھرنا ہمارا حق ہے 2 ستمبر کو غاصب حکمرانوں کے ایوان ہل جائیں گے، علامہ اعجاز بہشتی

IQNA

جائز مطالبات کےلئے پر امن دھرنا ہمارا حق ہے 2 ستمبر کو غاصب حکمرانوں کے ایوان ہل جائیں گے، علامہ اعجاز بہشتی

12:43 - August 31, 2016
خبر کا کوڈ: 3501469
بین الاقوامی گروپ:دو ستمبر کو ظالم کے خلاف آواز احتجاج بلند کرنا ہے تاکہ حیات طیبہ اور حقیقی زندگی نصیب ہو. قاید وحدت کی قربانی کو علی علیہ السلام کے چاہنے والے یاد رکھیں گے
ایکنا نیوز- شفقنا- جس حیات طیبہ کی طرف اللہ نے دعوت دی ہے وہ زندگی نظام امامت ہے اگر دل میں ولایت آل محمد ص ہے تو وہ حیات اور زندگی ہے ورنہ مردگی ہے۔ جس زندگی میں ولایت امام زمان علیہ السلام نہ ہو وہ مردہ ہے اور زندگی کا تصور امام حسین علیہ السلام نے بیان فرما یا، ظالم کے ساتھ زندگی ننگ ہے اور عزت کی موت سعادت ہے. دو ستمبر کو ظالم کے خلاف آواز احتجاج بلند کرنا ہے تاکہ حیات طیبہ اور حقیقی زندگی نصیب ہو. قاید وحدت کی قربانی کو علی علیہ السلام کے چاہنے والے یاد رکھیں گے محبوب قاید نے بھوک ہڑتال کر کے اس قوم پر احسان کیا ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما اور مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ اعجاز بہشتی نے 2 سمبتر پنجاب اسمبلی دھرنے کے سلسلے میں جامع فاطمیہ عزیز پلی میں مومنین سے خطاب کے دوران کیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا ظالم حکمران اب بھی حوش کے ناخون لیں اور ظلم و زیادتی کے سلسلے کو بند کریں اور ہمارے جائز مطالبات کو فوری تسلیم کریں، انشاء اللہ 2 ستمبر کو پنجاب بھر سے محب وطن شہری شرکت کریں گے اور مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔
نظرات بینندگان
captcha