آئی ایس او کا مرکزی کنونشن نسل نو میں نوید سحر کا پیغام ہوگا، احسن نقوی

IQNA

آئی ایس او کا مرکزی کنونشن نسل نو میں نوید سحر کا پیغام ہوگا، احسن نقوی

13:02 - August 31, 2016
خبر کا کوڈ: 3501470
بین الاقوامی گروپ:الحمدللہ ہمارے کارکن استعمار شناس ہیں، جو دشمن کے پھیلائے ہوئے جال میں نہیں آتے/ استحکام پاکستان ریلی بھی ہوگی
ایکنا نیوز- اسلام ٹایمز سے گفتگو میں امامیہ طلبا تنظیم کے نایب صدر کا کہنا تھا :نوید سحر کنونشن نام رکھنے کی وجہ دنیا کے موجودہ حالات ہیں، پاکستان کی صورتحال اور عالمی صورتحال اسلامی بیداری کی طرف جا رہی ہے، دنیا میں اسلام کا آفاقی پیغام تیزی سے پھیل رہا ہے، حتٰی مغرب میں بھی اسلام کی روشنی پھیل رہی ہے اور مغربی ممالک کے لوگ اسلام کی طرف راغب ہو رہے ہیں، دنیا میں جہاں بے راہ روی اور جہالت کو فروغ دیا گیا، وہاں لوگوں میں شعور بھی بیدار ہوا اور اسلامی قوتوں نے جب اسلام کا حقیقی چہرہ پیش کیا تو دنیا اس طرف مائل ہوئی۔ دوسری جانب اسلام دشمنوں نے اسلام کو بدنام کرنے کیلئے داعش اور القاعدہ جیسی دہشتگرد اور اسلام دشمن جماعتوں کو اسلامی جماعتوں کے طور پر پیش کرکے اسلام کا چہرہ مسخ کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ اس لئے ایک نئی سحر کے طلوع ہونے کے آثار واضح دکھائی دے رہے ہیں اور آئی ایس او نے بھی اپنے کنونشن کا نام "نوید سحر" اسی تناظر میں رکھا ہے کہ ہمارا یہ کنونشن بھی نسل نو کیلئے نوید سحر ہوگا، آئی ایس او پاکستان چونکہ نوجوانوں میں اسلامی بیداری کیلئے کام کر رہی ہے، اس لئے ہمارا مقصد و مدعا بھی اسلام کے آفاقی پیغام کا فروغ ہے، آئی ایس او نوجونواں کو دین کی طرف راغب کرتی ہے اور استعماری سازشوں سے آگاہ رکھتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہمارے نوجوان استعمار شناس ہیں اور وہ اس کے پھیلائے ہوئے جال میں نہیں آتے بلکہ ان کا تمسک علماء اور روشنی کے مراکز کیساتھ ہے۔ امام زمانؑ کا ظہور بھی چونکہ قریب ہے اور ہم انقلاب امامؑ کیلئے کام کر رہے ہیں تو ہمارا یہ کارواں، امام زماںؑ کے لشکر کیساتھ جا ملے گا۔
نظرات بینندگان
captcha