بصره ؛ طلبا قرآن کورس کی اختتامی تقریب

IQNA

بصره ؛ طلبا قرآن کورس کی اختتامی تقریب

8:48 - September 03, 2016
خبر کا کوڈ: 3501478
بین الاقوامی گروپ: موسم گرما میں طلباء کے لیے منعقدہ قرآن کورس کے اختتام پر بین الحرمین میں اختتامی تقریب منعقد کی گئی

بصره ؛ طلبا قرآن کورس کی اختتامی تقریب


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ویب سایٹ «الکفیل» کے مطابق بصرہ میں منعقد کورس جو گرمیوں کی چھٹیوں میں طلبا کے لیے منعقد کیا گیا تھا اسکی اختتامی تقریب گذشتہ روز بین الحرمین کربلا میں منعقد کی گیی۔

عراق کے قرآنی مراکز کے تعاون سے مذکورہ کورس میں بصرہ شہر کے اسکولوں کے طلبا شریک تھے۔


پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ حمد و نعت کے علاوہ تھیٹر پروگرام اور شہدا کی یاد میں فاتحہ خوانی بھی پروگرام میں شامل تھی

بصرہ قرآنی مراکز کے جنرل سیکریٹری مهدی الضیدانی نے تقریب سے خطاب میں کہا : خدا کی جنت کربلا میں اس پروگرام کے انعقاد سے بیحد خوشی ہوئی ہے اور کورس میں دوہزار طالب علموں کی شرکت بھی قابل تحسین کارنامہ ہے۔


انہوں نے پروگرام میں آستانی عباسی کے تعاون کے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترویج و تبلیغ تعلیمات قرآن و اهل بیت( علیهم‌السلام) اور ثقافتی یورش سے مقابلہ اس کورس کا اہم مقصد تھا اور اس پروگرام سے قرآت، تفسیر و حفظ اور قرآنی صلاحیتوں کو متعارف کرانے میں بھی مدد ملے گی۔

قابل ذکر ہے کہ آستانہ حضرت عباس(ع) کے تعاون سے مختلف مواقعوں پر قرآنی پروگرامز منعقد ہوتے رہتے ہیں اور حال ہی میں عراق کے مختلف شہروں میں «أمیرالقراء» کے عنوان سے قرآنی مقابلہ منعقد کیا گیا تھے۔

3527107

نظرات بینندگان
captcha