برما کے مسلمان حج سے پھر محروم

IQNA

برما کے مسلمان حج سے پھر محروم

7:04 - September 06, 2016
خبر کا کوڈ: 3501499
بین الاقوامی گروپ: برما کی حکومت نے گذشتہ سال کی مانند اس سال بھی تعصب کی انتہا کرتے ہوئے مسلمانوں کو حج سے محروم کردیا

برما کے مسلمان حج سے پھر محروم


ایکنا نیوز- اینا نیوز کے مطابق جمہوریت انسانی حقوق کی دعویدار برمی حکومت نے مسلمانوں کے خلاف تعصب کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی برما کے مسلمانوں کو حج بیت اللہ کی سعادت سے محروم کردیا.

رپورٹ کے مطابق نیی حکومت جو ایک جانب جمہوریت اور انسانی حقوق کی دعویداری بھی کررہی ہے وہی دوسری طرف نسل پرستی اور مسلمانوں کے خلاف تعصب کی شدت بھی بڑھا رہی ہے اور اسی حوالے سے پندرہ لاکھ مسلمان مسلسل حج سے محروم کیے جارہے ہیں.


میانمار کی حکومت نے سال ۱۹۸۲ مین برمی مسلمانوں کو خارجی قرار دیتے ہوئے انہیں اصل باشندہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور اس کے بعد سے اب تک برمی مسلمان اپنے ملک میں پناہ گزین بن چکے ہیں۔


برما کی مسلمان خاتون «مریم » کا کہنا ہے کہ ہم ایک بڑے جیل میں قیدیوں کی مانند زندگی گزار رہے ہیں ہم سے ہماری شہریت چھینی گیی ہے یہانتک کہ ہم حج پر بھی نہیں جاسکتے ہیں۔».

انکا کہنا ہے کہ عبادات اور کاروبار سے محروم رکھا جارہا ہے اور ہم دنیا کی جانب عدل وانصاف کے لیے دیکھ رہے ہیں

«نعیم الله صدیق»، ایک اور برمی مسلمان کا کہنا ہے کہ ہم سالوں سے حج کی آرزو دل میں لیے انتظار کررہے ہیں».

3527952

نظرات بینندگان
captcha