ایکنا نیوز- اسکایی نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ میں حج کی ادائیگی سے پہلےغلاف کعبہ کی تبدیلی عمل میں لائی گئی ، اس سال غلاف کعبہ میں” اللہ اکبر" کی چار قندیلوں کا اضافہ کیا گیا ہے، سینتالیس حصوں پر مشتمل ”کسوہ" کی تیاری پر دو کروڑ بیس لاکھ ریال لاگت آئی ہے۔غلاف کعبہ کی تیاری میں 670کلو گرام خالص ریشم اور سونے چاندی کے ایک سو پچاس کلو گرام دھاگے استعمال کئے گئےہیں۔ کسوہ مجموعی طور پر سینتالیس حصوں پر مشتمل ہے، ہر حصہ چودہ میٹر طویل ور پچانوے سینی میٹر چوڑا ہے۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل نماز فجر کے فورا بعد شروع ہوا جو چھ گھنٹے میں مکمل ہوا۔غلاف کعبہ خادم حرمین شریفین کی جانب سے بطور تحفہ پیش کیا جاتا ہے۔غلاف تبدیل کرنے پر بیس ملین ریال لاگت آیی ہے۔