ایکنا نیوز- ڈیلی آزاد کے مطابق پنجاب حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کالعدم اور نام بدل کر کھالیں جمع کرنے والی جماعتوں پر نظر رکھیں اور انہیں ہرگز کھالیں نہ دیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہری ملک دوست تنظیموں اور جماعتوں کو کھالیں دیں اور انتہا پسند ، کالعدم اور فرقہ پرست جماعتوں کو کھالیں دینے سے گریز کیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کھالیں جمع کرنے کی شکایات پر کالعدم جماعتوں کے خلاف رینجرز کارروائی کریگی۔
قابل ذکر ہے کہ جنوبی پنجاب کو تکفیری شدت پسند تنظیموں کا اصلی گڑھ سمجھا جاتا ہے۔