
ایکنا نیوز- «آرکنساس.کیتھولک» نیوز کے مطابق جارج ٹاون یونیورسٹی کے سروے کے بعد جسمیں بتایا گیا ہے کہ میری لینڈ اور دیگر حصوں میں اسلامو فوبیا میں شدت آگئی ہے «لیٹل راک» کے علاقے میں واقع کلیسا میں «اسلام اور محبت کا سال» کے عنوان سے پروگرام منعقد کیا گیا
پروگرام میں کلیسا کے 80 نمایندے شریک تھے جسمیں لیٹل راک اسلامی کونسل کے سربراہ محمد الدناوی نے اسلام کے حوالے سے بریفنگ دی اور حاضرین کے سوالات کے جوابات پیش کیے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ شدت پسند افراد جہاد کے معنی کو نادرست انداز میں بیان کررہے ہیں حالانکہ اسلام میں جہاد کا معنی کوشش کے ہے اور بیگناہوں کے قتل سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔
بین المذاہب مرکز کی رانیا الباهی نے اس پروگرام میں اسلام میں خواتین کے حوالے سے نقطہ نظر پیش کیا اور کہا کہ اسلام میں عورت کے کسی مقام کا انکار موجود نہیں
انکا کہنا تھا کہ اسلام میں حجاب زبردستی نہیں بلکہ خواتین حفاظت اور عصمت کے لیے حضرت مریم کی پیروی میں چادر اوڑھتی ہیں۔
عیسایی پادری ٹیلور نے کہا کہ اسلام کے حوالے سے ہم بیجا باتیں سنتے رہتے ہیں جو درست نہیں کیونکہ کوئی مذہب بقائے باہمی کو رد نہیں کرتا اور منفی باتیں صرف جہالت کی وجہ سے کہی جاتی ہیں۔