آل‌خلیفه کی اسرائیل سے ہمدری پر عوام سخت برہم

IQNA

آل‌خلیفه کی اسرائیل سے ہمدری پر عوام سخت برہم

8:09 - October 01, 2016
خبر کا کوڈ: 3501640
بین الاقوامی گروپ: اسرائیل سے اظھار ہمدردی اور سابق اسرائیلی صدر شیمون پرز کے جنازے میں بحرینی بادشاہ کے نمائندے کی شرکت پر بحرینی عوام نے احتجاج کیا

آل‌خلیفه کی اسرائیل سے ہمدری پر عوام سخت برہم


ایکنا نیوز- «پریس ٹی وی» کے مطابق اسرائیل کے سابق صدر شیمون پرز کو سپرد خاک کرنے کی تقریب میں اہم اسرائیلی شخصیات شریک تھیں۔

تدفین کی تقریب میں بحرین کے بادشاہ کے نمایندے نے شرکت کی جبکہ بادشاہ نے اس کی وفات پر تسلیت کا پیغام بھی جاری کیا ہے جس پر بحرین کے عوام نے سخت رد عمل کا اظھار کیا ہے۔

بحرین کے بادشاہ نے ٹویٹر پر کمنٹس کیا تھا کہ

« مرد جنگ اور مرد صلح ، اسرائیل کے سابق صدر شیمون پرز کی روح کو سکون ملے »


شیمون پرز کو ہزاروں فلسطینی خواتین اور بچوں کا قاتل سمجھا جاتا ہے جو گذشتہ دنوں وفات پاگیا تھا۔


شیمون پرز سال‌ ۲۰۰۷ سے ۲۰۱۴ اسرائیل کا صدر رہا اور اس سے پہلے وہ وزیر جنگ کے عہدے پر فائز رہا تھا

شیمون کو لبنان کے خلاف جنگ کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے جسمیں بیس ہزار لوگ ہلاک ہوگیے تھے۔

انکے دور حکومت میں ہزاروں فلسطینی بھی مارے گیے تھے۔


3534197

نظرات بینندگان
captcha