ایکنا نیوز- پاکستانی میڈیا کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تاسوعا اور عاشورا 9 اور 10 محرم الحرام کی مناسبت سے 11 اور 12 اکتوبر بروز منگل اور بدھ کو ملک بھر میں عام تعطیل کی منظوری دے ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں 9 اور 10 محرم الحرام کے روز مخصوص اوقات میں موبائل فون سروس بھی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ فوج کو بھی الرٹ رکھا جائے گا۔
ملک بھر میں ہزاروں مقامات پر مجالس اور عزاداری کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔