
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «inewsarabia.com» کے مطابق حفظ، ترتیل، تجوید اور تفسیر کا بارہواں بین الاقوامی ملک محمد ایوارڈ انتیس نومبر کو منعقد کیا جارہا ہے۔
مصر کی وزارت اوقاف کے مطابق مقابلوں میں اکثر اسلامی اور عربی ممالک کے قرآء اور حفاظ شرکت کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب کاسابلانکا کی مسجد اور قرآنی مدرسہ «حسن الثانی» میں نومبر کے آخر میں منعقد ہوگی ۔