تنزانیہ؛ اسیران کربلا سے اظھار یک جہتی کا جلوس + تصاویر

IQNA

تنزانیہ؛ اسیران کربلا سے اظھار یک جہتی کا جلوس + تصاویر

6:57 - October 17, 2016
خبر کا کوڈ: 3501721
بین الاقوامی گروپ: تنزانیا کے شہر«دارالسلام» میں « اسیران کربلا اور حضرت زینب(س)» سے اظھار وابستگی کے لیے جلوس نکالا گیا

تنزانیہ؛ اسیران کربلا سے اظھار یک جہتی + تصاویر


ایکنا نیوز- ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق «دارالسلام» کے علاقے تمک میں « اسیران کربلا اور حضرت زینب(س)» سے اظھار یکجہتی کے لیے ماتمی جلوس نکالا گیا

جلوس سے مدرسہ امام صادق(ع) کے پرنسپل حمید جلال نے خطاب کیا جبکہ عزاداروں نے سات کلو میٹر کا فاصلہ «لبیک یا حسین» کا نعرہ اور نوحہ و ماتم کے ساتھ طے کیا ۔

جلوس سے اہل سنت کے مفتی شیخ سالم الهادی نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے واقعہ عاشورا پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عاشورا نے اسلام کو محفوظ کرلیا ہے۔


شیخ الهادی امام حسین(ع) نے امام حسین کو وحدت کا علمبردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام خمینی کے بقول آج وحدت اسلام کی اہم ترین ضرورت بن گیی ہے۔


«بلال مسلم مشن» کے تعاون سے منعقدہ جلوس کے اختتام پر مدرسہ البلال کے استاد اور امام جمعہ شیخ علی دینا نے قیام امام عالی مقام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا : امام حسین(ع) کا مکتب ظلم کے خلاف مکتب ہے جو ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ نہ مظلوم بنو اور نہ ظالم ۔

تنزانیہ؛ اسیران کربلا سے اظھار یک جہتی + تصاویر

تنزانیہ؛ اسیران کربلا سے اظھار یک جہتی + تصاویر


3538177

نظرات بینندگان
captcha