فرانس یونیورسٹی میں «اسلامی تاریخ و تمدن» کلاسوں کا اجرا

IQNA

فرانس یونیورسٹی میں «اسلامی تاریخ و تمدن» کلاسوں کا اجرا

6:53 - October 23, 2016
خبر کا کوڈ: 3501758
بین الاقوامی گروپ: سرکاری یونیورسٹی «اسٹراسبورگ» میں «اسلامی تاریخ و تمدن» کلاسز جلد شروع ہوں گی

فرانس یونیورسٹی میں «اسلامی تاریخ و تمدن» کلاسوں کا اجرا


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «المصری الیوم» کے مطابق پندرہ مسلمان طلبا کی درخواست پر اس سیمسٹر میں «اسلامی تاریخ و تمدن» کی کلاس رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

افغانی طالب علم احمد کا اس بارے میں کہنا ہے : «میں ہمیشہ اسلامی تعلیمات اور تاریخ کا باریک بینی سے مطالعہ کرتا ہوں اور سوچتا ہوں کہ اب تک اسلام نے حالات کا کیسے مقابلہ کیا ہے»

«اسٹراسبورگ» یونیورسٹی پہلی یونیورسٹی ہے جہاں اسلامی تاریخ و تمدن کی کلاس پڑھائی جائے گی۔


اس کلاس میں تاریخ اسلام،یورپ میں اسلامی تاریخ،عربی زبان،فارسی زبان،ترکی زبان کے موضوعات پر لیکچرز دیے جائیں گے۔

اس سے پہلے ادیان شناسی کے استاد «فرانسیس میسنر» نے سوشیالوجی میں اسلامی کردار کے حوالے سے رپورٹ پیش کی تھی جسکی بنیاد پر مذکورہ کلاس رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔


کلاس رکھنے کی منظوری فرانس کے وزیر تعلیم مراکشی نژاد «نجات بالقاسم» نے دی ہے

«اسٹراسبورگ» یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر«میشل دینکین» کا کہنا ہے: اسلامی کلاس رکھنے سے دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف موقف میں بہتری آسکتی ہے۔


3539787

نظرات بینندگان
captcha