ظالم اور مظلوم کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کا قابل مذمت عمل جاری ہے: علامہ مبارک موسوی

IQNA

ظالم اور مظلوم کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کا قابل مذمت عمل جاری ہے: علامہ مبارک موسوی

15:39 - October 25, 2016
خبر کا کوڈ: 3501779
بین الاقوامی گروپ: ملک بھر میں شیڈول فور کے تحت ظالم اور مظلوم کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کا قابل مذمت عمل جاری ہے - مجلس وحدت
ظالم اور مظلوم کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کا قابل مذمت عمل جاری ہے: علامہ مبارک موسوی

ایکنا نیوز- شفقنا- مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات و رکن شوریٰ عالی سید اسد عباس نقوی نے دیگر رہنماوُں سید حسن کاظمی،علامہ نیاز ہمدانی،سید حسین زیدی کے ہمراہ صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ ملک بھر میں شیڈول فور کے تحت ظالم اور مظلوم کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کا عمل جاری ہے جو قابل مذمت ہے،مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی،علامہ امین شہیدی،علامہ مقصود ڈومکی،علامہ نیر مصطفوی جیسے جید علماء کرام کو دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی صف میں کھڑا کر کے ملت جعفریہ کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے،دہشت گردوں کیخلاف جب ملک کی ساری سیاسی و مذہبی جماعتیں مذاکرات کی رٹ لگانے میں مصروف تھیں،تب ملک کی واحد سیاسی ومذہبی جماعت مجلس وحدت مسلمین تھی جس نے اعلان کیا تھا کہ اس ناسور کیخلاف فیصلہ کن کاروائی کے بغیر ملک میں امن کا قیام ناممکن ہے،پاکستان میں دہشت گردی کیخلاف سب سے بڑی قربانی ہماری ہیں،ہم نے اپنے ہزاروں شہداء کے جنازے اٹھائے لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ آج مصلحت پسندی اور سیاسی مفادات کے خاطر ہمیں انصاف تو دینا کجا الٹا ہمیں ہی بیلنس پالیسی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

علامہ مبارک موسوی نے کہا کہ محرم الحرام میں امن کی بحالی کے اقدامات کے ہم معترف ہیں البتہ سیالکوٹ اور خانیوال میں بے گناہوں کو جلوس اور عزاداری کے جرم میں دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے،جو متعصب انتظامیہ کے بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے،ارباب اختیار ایسے واقعات کا نوٹس لیں اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دیں

نظرات بینندگان
captcha