
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «تقریب» کے مطابق شیخ زکزاکی اور انکی فیملی پر مظالم کے حوالے سے منعقدہ مظاہروں پر فورسز نے حملہ کرکے کئی مظاہرین کو زخمی کردیا ہے
رپورٹ کے مطابق چار زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جاچکا ہے اور ہسپتال زرایع کے مطابق زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
مظاہرین شیخ زکزاکی اور انکے خاندان کے افراد کی رہائی کے لیے نعرے لگوا رہے تھے ۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے مظاہرین پر تشدد میں کم از کم چار لوگوں کو شدید زخمی کردیا ہے
شیخ زکزاکی کی رہائی کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے اور انسانی حقوق کے ادارے بھی فورسز کے مظالم کی مذمت کرچکے ہیں ۔