
ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق مارک اوین جونز نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی ایما پر ہزاروں جعلی اکاونٹس پر پیروان اہل بیت اور ایران کے خلاف ہیشٹگ کےساتھ زہر افشانی کی جارہی ہے
برطانوی ماہر اپنے ایک ریسرچ میں مزید کہا ہے کہ منفی پروپیگنڈوں میں داعش کی حمایت اور شیعوں کو رافضی کہہ کر انکی برائی کی جاتی ہے۔
انکا کہنا ہے کہ مذکورہ تمام اکاونٹس ایک ہی ٹائم پر ایکٹیو کیا گیا ہے اور روزانہ ہزاروں پوسٹ ایران اور شیعہ مخالف ہیشٹگ کیے جارہے ہیں ۔
ایک ملین سے زیادہ یہ شیعہ مخالف ایکٹو اکاونٹس، میڈل ایسٹ میں استعمال کیے جانے والے کل اکاونٹس کے چالیس فیصد بنتے ہیں۔
روزانہ دس ہزار مشکوک پوسٹ
جونز کا کہنا ہے: «روزانہ کم از کم دس ہزار مشکوک پوسٹ سعودی پالیسیوں کی حمایت اور ایران یا شیعہ مخالف میں ظاہر ہوجا تے ہیں ».