دہلی ہائیکورٹ نے برقع اور نقاب کے استعمال پر پابندی کی درخواست مسترد کر دی

IQNA

دہلی ہائیکورٹ نے برقع اور نقاب کے استعمال پر پابندی کی درخواست مسترد کر دی

12:42 - November 16, 2016
خبر کا کوڈ: 3501927
بین الاقوامی گروپ: دہلی ہائیکورٹ نے برقع اور نقاب کے استعمال پر پابندی لگانے کے حوالے سے دائر درخواست مسترد کر دی ۔

ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان - بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی ہائیکورٹ نے عوامی مقامات پر برقع اور نقاب کی استعمال پر پابندی کی درخواست مسترد کر دی ۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ سیکیورٹی مسائل اور خدشات کی وجہ سے عوامی مقامات پر برقعہ، نقاب، ہیلمٹ، ہڈز وغیرہ کے استعمال پر پابندی لگائی جائے کیونکہ دہشتگرد اپنی شناخت چھپانے کے لیے انہیں استعمال کرتے ہیں۔

تاہم عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا ہے کہ یہ فیصلہ عوامی مفاد کے خلاف ہے۔درخواست میں مرکزی، صوبائی حکومت اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کو فریق بنایا گیا تھا۔

نظرات بینندگان
captcha