ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان - بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی ہائیکورٹ نے عوامی مقامات پر برقع اور نقاب کی استعمال پر پابندی کی درخواست مسترد کر دی ۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ سیکیورٹی مسائل اور خدشات کی وجہ سے عوامی مقامات پر برقعہ، نقاب، ہیلمٹ، ہڈز وغیرہ کے استعمال پر پابندی لگائی جائے کیونکہ دہشتگرد اپنی شناخت چھپانے کے لیے انہیں استعمال کرتے ہیں۔
تاہم عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا ہے کہ یہ فیصلہ عوامی مفاد کے خلاف ہے۔درخواست میں مرکزی، صوبائی حکومت اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کو فریق بنایا گیا تھا۔