نیشنل ایکشن پلان کا جنازہ اٹھ گیا: ضمنی انتخاب میں تکفیری سپاہ صحابہ کے بانی کا بیٹا کامیاب

IQNA

نیشنل ایکشن پلان کا جنازہ اٹھ گیا: ضمنی انتخاب میں تکفیری سپاہ صحابہ کے بانی کا بیٹا کامیاب

13:18 - December 02, 2016
خبر کا کوڈ: 3502022
بین الاقوامی گروپ: ضمنی انتخاب میں ن لیگ اور اہلسنت و الجماعت کے درمیان سخت مقابلہ کی توقع تھی لیکن نتائج کے مطابق کالعدم تنظیم اہل سنت والجماعت کے حمایت یافتہ امید وار اور کالعدم سپاہ صحابہ کے بانی حق نواز جھنگوی کے بیٹے مسرور نواز جھنگوی کامیاب ہو گئے

ایکنا نیوز- شفقنا- پی پی 78 مسلم لیگ ن کی ایم پی اے راشدہ یعقوب کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔ حلقے سے خواجہ سرا سمیت پچیس امیدوار میدان میں تھے، جبکہ ن لیگ کے امیدوار حاجی آزاد ناصر انصاری اور اہلسنت و الجماعت میں کانٹے کا مقابلے کی توقع کی جا رہی تھی۔

 

پی پی 78 جھنگ میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 16 ہزار 562 ہے جن میں سے ایک لاکھ 18 ہزار 627 مرد ووٹر جب کہ 90 ہزار 635 خواتین ووٹرز ہیں۔ جھنگ میں پولنگ کے کے لئے 171 پولنگ اسٹیشنز اور 418 پولنگ بوتھز قائم کئے گئے جن میں سے 17 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔ 

 

 غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار مسرور نواز جھنگوی  نے 48562 ووٹ حاصل کیے جبکہ ن لیگ کے ناصر انصاری 35468 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
 

کالعدم تنظیموں کی جیت میں سیاسی جماعتوں کے آپسی اختلافات بھی شامل ہیں۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ انہوں نے پی پی سے درخواست کی تھی کہ وہ ن لیگ کی حمایت میں اپنا امیدوار بٹھا دیں لیکن انہوں نے مثب جواب نہیں دیا۔

 

دوسری جانب پی پی کے چیرمین بلاول بھٹو ذرداری نے مسرور جھنگوی کی جیت پر ایک ٹویٹ میں نیشن ایکشن پلان پر شدید تنقید کی اور گو نثار گو کا نعرہ بھی لگایا۔

نظرات بینندگان
captcha