ایکنا نیوز- دنیا نیوز کے مطابق عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین پیر نقیب الرحمن نے کہا ہے کہ رب کریم نے اپنے خاص فضل وکرم سے زندگیوں میں ہمیں ایک مرتبہ پھر نہایت رحمتوں، برکتوں والا مہینہ ربیع الاول عطا فرمایا ہے. جشن آمد رسولؐ کے سلسلے میں اپنے گھروں، محلوں، دکانوں پر چراغاں کرنا، جھنڈے اور جھنڈیاں لگانا، محافل میلاد پاک کا انعقاد کرنا اہل ایمان کا شعار ہے ،دنیا و ا ٓخرت میں کامیابی اتباع رسول مقبولؐ میں ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ وار درس حدیث پاک کی محفل سے خطا ب کے دوران کیا۔