
ایکنانیوز- روزنامه «Times» کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی «ایڈینبرو» یونیورسٹی کے سروے میں کہا گیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ میں اردو زبان چوتھی بڑی زبانوں میں شمار ہوتی ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ اسکولوں میں اردو زبان کی تعلیم کو شامل کیا جائے۔
سروے کے مطابق ایک اسلامی طرز کا اسکول قایم ضروری ہے تاکہ مسلمان طلبا کو اپنی مرضی کے مطابق تعلیم کی سہولت حاصل ہو۔
یونیورسٹی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں یہودیوں اور عیسائیوں کے لیے الگ اسکولز موجود ہیں مگر بڑی تعداد میں مسلمان طلبا کے لیے اسکول کا نہ ہونا ایک سوالیہ نشان ہے ۔
اسکاٹ لینڈ میں اسلامی کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نہ صرف اسکاٹ لینڈ بلکہ پورے برطانیہ میں مسلمانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اسلامی اسکول کے قیام کے حوالے سے کردار ادا کریں ۔