اسکاٹ لینڈ میں اسلامی اسکول کا قیام اور ضرورت

IQNA

اسکاٹ لینڈ میں اسلامی اسکول کا قیام اور ضرورت

7:41 - December 11, 2016
خبر کا کوڈ: 3502077
بین الاقوامی گروپ: اسکاٹ لینڈ کی «ایڈینبرو» یونیورسٹی کے مطابق ملک میں بہت سے مسلمان طلبا کی موجودگی ایک اسلامی اسکول کی متقاضی ہے۔

کیا اسکاٹ لینڈ میں اسلامی اسکول کا قیام ممکن ہوگا ؟


ایکنانیوز- روزنامه «Times» کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی «ایڈینبرو» یونیورسٹی کے سروے میں کہا گیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ میں اردو زبان چوتھی بڑی زبانوں میں شمار ہوتی ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ اسکولوں میں اردو زبان کی تعلیم کو شامل کیا جائے۔


سروے کے مطابق ایک اسلامی طرز کا اسکول قایم ضروری ہے تاکہ مسلمان طلبا کو اپنی مرضی کے مطابق تعلیم کی سہولت حاصل ہو۔


یونیورسٹی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں یہودیوں اور عیسائیوں کے لیے الگ اسکولز موجود ہیں مگر بڑی تعداد میں مسلمان طلبا کے لیے اسکول کا نہ ہونا ایک سوالیہ نشان ہے ۔


اسکاٹ لینڈ میں اسلامی کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نہ صرف اسکاٹ لینڈ بلکہ پورے برطانیہ میں مسلمانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اسلامی اسکول کے قیام کے حوالے سے کردار ادا کریں ۔

3552428

نظرات بینندگان
captcha