ہندوستان؛ حسن قرآت اور حفظ کے شاندار مقابلے

IQNA

ہندوستان؛ حسن قرآت اور حفظ کے شاندار مقابلے

7:42 - December 19, 2016
خبر کا کوڈ: 3502130
بین الاقوامی گروپ: دہلی میں ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے حفظ اور حسن قرآت کے مقابلے منعقد کیے گیے

ہندوستان؛ حسن قرآت اور حفظ کے شاندار مقابلے


ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت وتعلقات اسلامی کے مطابق ہفتہ وحدت کی مناسبت سے نئی دہلی میں حفظ وحسن قرآت کے مقابلے منعقد کیے گیے جو تین دن تک جاری رہنے کے بعد اختتام کو پہنچ گئے ہیں۔

قرآنی مقابلوں میں ایران کے حسین طرقی اور ہندوستان کے قاری محمد نصیرالدین منشاوی، حیدرآباد ، مظفر الحسن اشرفی ، مرادآباد اور مولانا عزادار عباس، بمبئی سے ججز کے فرایض انجام دیں رہے تھے.

مقابلوں میں ہندوستان کی پندرہ ریاستوں سے ۱۴۵ قرآء اور حفاظ کرام شریک تھے ۔

حفظ میں اکسٹھ جبکے قرآت میں چوراسی امیدوار شرکت کررہے تھے.


افتتاحی تقریب سے ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈرعلی دهگاهی نے وحدت اور قرآنی موضوع پر خطاب کیا

اور اس حوالے سے امام خمینی(ره) کی ہفتہ وحدت کی تجویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام(ص) اور قرآن کریم کو محور قرار دیتے ہوئے مسلمانوں کو متحد ہونا چاہیے۔

مقابلوں کے ہمراہ دہلی نو میں محفل انس با قرآن کے عنوان سے بھی قرآنی محافل منعقد کی گئیں جنمیں مقامی قرآء کے علاوہ ایرانی نامور قرآء نے بھی تلاوت کا اعزاز حاصل کیا.


جامعةالمصطفی (ص) العالمیه مرکز میں عید میلاد النبی (ص) کے حوالے سے منعقدہ محفل انس با قرآن میں قرآت کے علاوہ نعت خوانی کا پروگرام بھی شامل تھا ۔

پروگرام میں جامعةالمصطفی (ص) العالمیه مرکز کے حجت‌الاسلام والمسلمین محمدرضا صالح نے خطاب کیا۔

مقابلوں کے اختتام پر انعامات کی تقریب منعقد کی گئی۔


3554797

نظرات بینندگان
captcha