نعیم قاسم ایکنا سے : حلب کی آزادی نے تکفیری سازش کو نقش برآب کردیا

IQNA

نعیم قاسم ایکنا سے : حلب کی آزادی نے تکفیری سازش کو نقش برآب کردیا

7:45 - December 19, 2016
خبر کا کوڈ: 3502131
بین الاقوامی گروپ: حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکریٹری نے حلب کی آزادی کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ تکفیری شکست سے شام میں استعمار کی خطرناک سازش نقش برآب ہوچکی ہے

نعیم قاسم ایکنا سے :حلب کی آزادی نے تکفیری سازش کو نقش برآب کردیا


ایکنا نیوز- حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکریٹری آیت‌الله نعیم قاسم نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ تکفیری یا داعش اسلام کے نادرست چہرے کو پیش کررہی ہے کیونکہ اسلامی انقلاب اور ایران کے ہوتے ہوئے مغرب کو دونوں تصویروں اور حقیقی اسلام کی شناخت کرلینی چاہیے

انہوں نے کہا : اگر مقاومت اور اسلامی انقلاب کے باوجود مغرب ان میں اور درست اسلامی میں پہچان کے حوالے سے مشکل کا شکار ہے تو پھر انکی کج فھمی پر شک نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ان واقعات کے بعد تکفیریوں کا چہرہ سب کے لیے واضح ہوچکا ہے۔


آیت‌الله قاسم نے حلب کی آزادی کو اسٹریٹیجیک حوالے سے اہم ترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سازش کے پیچھے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کا ہاتھ ہے کیونکہ حلب میں داعشی خلافت کے ساتھ وہ شام کو تقسیم کرنے اور اس پر تسلط کا خواب دیکھ رہے تھے جبکہ حلب کی آزادی سے انکے سارے منصوبے خاک میں گیے ہیں ۔

نعیم قاسم ایکنا سے :حلب کی آزادی نے تکفیری سازش کو نقش برآب کردیا

حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکریٹری نے حزب اللہ کی حمایت اور جنگ میں مدد کے حوالے سے ایکنا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ اس سے نہ صرف حلب بلکہ پورے شام اور مقاومت کی مدد مدنظر تھی تاکہ شام مزید استقامت کے ساتھ دشمنوں کے مقابلے میں کھڑا ہوسکے۔

قابل ذکر ہے کہ تیسویں اسلامی وحدت کانفرنس تہران میں منعقد کی گیی تھی جسمیں دنیا کے پچاس اہم ممالک سے علما اور دیگر دانشور حضرات شریک تھے۔


3554613

نظرات بینندگان
captcha