بحرین؛ عوام تئیس جمعوں سے نماز جمعہ پر پابندی کے خلاف سراپا احتجاج

IQNA

بحرین؛ عوام تئیس جمعوں سے نماز جمعہ پر پابندی کے خلاف سراپا احتجاج

7:58 - December 24, 2016
خبر کا کوڈ: 3502163
بین الاقوام گروپ: کئی مہینوں سے نماز جمعہ پر پابندی اور شیخ عیسی قاسم کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمت میں الدر میں مظاہرے کیے گیے

بحرینی مسلسل تئیس جمعوں سے نماز جمعہ سے محروم


ایکنا نیوز- المنار نیوز کے مطابق شیعہ رہنما شیخ عیسی قاسم کی حمایت اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے منعقد کیے گیے اور شیعہ رہنما کے گھر کے پاس دھرنا دیا گیا

حکومت کی جانب سے شیعہ نشین علاقے الدر میں تئیس جمعوں سے نماز جعمہ کی ادائیگی پر پابندی عائد ہے۔


مظاہرین فورسز کی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے مسجد امام صادق(ع) تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے اور انہوں نے یہاں پر نماز ادا کی اوراقامہ نماز کے بعد شیخ عیسی قاسم کی حمایت اور آل خلفیہ کے اقدامات کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جسمیں مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور شیعہ علما کی آزادی کا مطالبہ کیا۔


مظاہرین نے تمام سیاسی اور مذہبی حوالے سے اسیر رہنماوں پر کھلی عدالت میں باقاعدہ مقدمہ چلانے اور شیعہ شہدا کے قاتلین کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ۔


3555961

نظرات بینندگان
captcha