'مشتبہ' مدارس کے خلاف کارروائی: سندھ حکومت کا مطالبہ مسترد

IQNA

'مشتبہ' مدارس کے خلاف کارروائی: سندھ حکومت کا مطالبہ مسترد

20:15 - January 13, 2017
خبر کا کوڈ: 3502293
بین الاقوامی گروپ:سندھ حکومت کی جانب سے 'مشتبہ' مدارس کے خلاف کارروائی کے مطالبے کو وفاق نے مسترد کرتے ہوئے صوبائی انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی معلومات کو 'ناکافی، مبہم اور اس حوالے سے پیش کیے جانے والے ثبوتوں کو ناقابل اعتبار' قرار دے دیا
'مشتبہ' مدارس کے خلاف کارروائی: سندھ حکومت کا مطالبہ مسترد

ایکنا نیوز- ڈان نیوز مطالبے کے برعکس، اپنے جوابی خط میں وزارت داخلہ نے سندھ حکومت سے متعلقہ مشتبہ قرار دیے جانے والے مدارس کے خلاف صوبائی انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کی تفصیلات طلب کرلی ہیں، اور یہ کہا گیا ہے کہ اگر ان کے پاس کوئی ٹھوس شواہد موجود ہیں تو ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کرنا صوبائی انتظامیہ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ 'اگر ان مدارس سے منسلک افراد کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد موجود ہیں، تو صوبائی حکومت، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان کے خلاف کیا کارروائی کی ہے؟'

صوبائی حکومت کو دیے گئے جواب میں وزارت داخلہ نے الزام لگایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی 'نامکمل معلومات' اور 'مبہم زبان' اس بات کا تاثر دے رہی ہے کہ صوبائی انتظامیہ کی جانب سے لکھا جانے والا خط دہشت گردی کے خلاف جاری نیشنل ایکشن پلان (این اے پی) پر عمل درآمد کے حوالے سے 'کچھ سیاسی مقاصد کے حصول اور ان کی جانب سے کی جانے والی غلطیوں کو چھپانے' کیلئے بھیجا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: فرقہ وارانہ اوردہشت گردتنظیموں کاموازنہ غلط، وزیر داخلہ

وزارت داخلہ نے افسوس کا اظہار کیا کہ صوبائی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی فہرست میں مشتبہ مدارس کے مکمل پتے موجود نہیں ہیں اور جبکہ ان کی جانب سے فراہم کی جانے والی فہرست میں دیگر صوبوں میں قائم مدارس کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں، جس میں خیبرپختونخوا، پنجاب اور فاٹا شامل ہیں'۔

اس میں مزید کہا گیا کہ 'سندھ حکومت نے ان مدارس کے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے جو ان کے انتظامی حدود میں نہیں آتے اور صوبے کی جغرافیائی حدود سے باہر ہیں جبکہ بغیر ٹھوس شواہد کہ ایسا کرنا ناقابل فہم ہے'۔

نظرات بینندگان
captcha