مصر؛ رنگین جلد والے قرآنی نسخوں کی اشاعت ممنوع قرار

IQNA

مصر؛ رنگین جلد والے قرآنی نسخوں کی اشاعت ممنوع قرار

7:31 - January 24, 2017
خبر کا کوڈ: 3502358
بین الاقوامی گروپ: الازھر سے وابستہ تحقیقاتی مرکز نے مصر میں رنگین قرآنی نسخوں کی اشاعت پر پابندی کا اعلان کردیا

مصر؛ رنگین جلد والے قرآنی نسخوں کی اشاعت ممنوع قرار


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الیوم السابع» کے مطابق لبنان، مصر اور شام وغیرہ میں ان دنوں رنگین جلدوں والے قرآنی نسخے شایع کیے جارہے ہیں جسپر بعض علما نے اعتراضات اٹھائے ہیں

اسلامی مرکز الازھر شروع سے اس کی مخالفت کررہا ہے اور ا ب رسمی طور پر اس مرکز نے ان قرآنی نسخوں پر پابندی کا حکم صادر کردیا ہے

گذشتہ رو الازھر سے وابستہ تحقیقاتی مرکز نے شیخ الازھر «احمد الطیب» کی سربراہی میں اجلاس میں فیصلہ کیا کہ آیندہ سے ان نسخوں کی اشاعت پر پابندی لگا دی گیی ہے.


تحقیقی مرکز کے سربراہ «شیخ علاء عبدالظاهر» کا کہنا تھا: مرکز کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ صرف کالی سیاہی اور سفید بیک راونڈ کے ساتھ قرآن چھاپنے کی اجازت ہوگی

انہوں نے کہا : قرآن مجید کی اہمیت اور وحی مقدس کی منزلت کو دیکھتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے.


شیخ علاء عبدالظاهر نے کہا کہ چھاپے گیے قرآن کو جمع کرنے کی ہم میں طاقت نہیں مگر قانون سازی کی ضرورت ہے

انہوں نے کہا : تمام نشریاتی ادارں کو فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے اداروں کو کام سے محروم ہونا پڑے گا.

3565606

نظرات بینندگان
captcha