ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خطے میں سعودی عرب کے بھیانک ،وحشیانہ اور سنگين جرائم کی داستانیں بکھری پڑی ہیں

IQNA

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خطے میں سعودی عرب کے بھیانک ،وحشیانہ اور سنگين جرائم کی داستانیں بکھری پڑی ہیں

13:16 - January 25, 2017
خبر کا کوڈ: 3502372
بین الاقوامی گروپ: شام۔ عراق۔ لیبیا، یمن اور مصر سمیت کئی عرب ممالک سعودی عرب کی دہشت گردانہ پالیسیوں کی وجہ سے سعودی عرب سے دور ہورہے ہیں کیونکہ سعودی عرب دہشت گردی اور امریکی شیطنت کا اصلی مرکز اور محور بن گیا ہے۔

ایکنا نیوز- مہر نیوز کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے فرانسیسی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انقلاب اسلامی ایران کے خلاف ہرزہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب ابتدا ہی سے انقلاب اسلامی ایران کے خلاف ہے اور ایران خطے میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے ۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب ایران کے خلاف ہرزہ سرائی اور بے بنیاد الزامات عائد کرکے اپنے دامن کو بھیانک جرائم سے پاک نہیں کرسکتا۔ ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب تمام وہابی دہشت گرد تنظیموں کا بانی اور سرغنہ ہے اور وہابی دہشت گرد تنظیموں داعش، القاعدہ، النصرہ وغیرہ کے بھیانک اور ہولناک جرائم میں برابر کا شریک ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق  گذشتہ دو سال سے یمن کے بے دفاع اور مظلوم عرب عوام کے خلاف سعودی عرب کے بھیانک جرائم میں 10 ہزار سے زائد  افراد شہید اور 40 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ جن میں بڑی تعداد میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔  

نظرات بینندگان
captcha