فلپائن میں ایران کے تعاون سے قرآنی مقابلے کا انعقاد + تصاویر

IQNA

فلپائن میں ایران کے تعاون سے قرآنی مقابلے کا انعقاد + تصاویر

8:09 - February 05, 2017
خبر کا کوڈ: 3502436
بین الاقوامی گروپ: مانیل میں چودہواں قرآنی مقابلہ دارالقرآن محمد رسول الله(ص) مرکز کی مسجد «آبی» میں منعقد کیا گیا

فلپائن میں ایران کے تعاون سے قرآنی مقابلے کا انعقاد + تصاویر

ایکنا نیوز- فلپائن میں ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق «مهلیکا» کے علاقے میں دارالقرآن محمد رسول الله(ص) کی مسجد «آبی» میں قرآنی مقابلہ منعقد کیا گیا جسمیں مانیل کے قاریوں نے حصہ لیا

افتتاحی تقریب سے ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر محمد جعفری‌ ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا : عصر حاضر میں قرآن کا اہم ترین پیغام وحدت اور ہم آہنگی ہے اور ہم نے قرآن کے رو سے ثابت کرنا ہے کہ اسلام امن و محبت کا دین ہے

انہوں نے قرآںی مقابلوں کے انعقاد کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مانیل میں تمام قرآن سرگرمیوں میں ایرانی مرکز ہر قسم کے تعاون کے لیے آمادہ ہے۔

تقریب سے خطاب میں آبی مسجد کے استاد عبدالرحمان حسن سیدی نے کہا کہ ایران کا سفارت خانہ واحد مرکز ہے جو قرآنی امور میں ہمیشہ تعاون کرتا آرہا ہے

انکا کہنا تھا کہ شیعہ اور سنی میں اختلافات کی باتیں امریکی سازشیں ہیں جسکے مقابلے میں ایران نے ہمیشہ وحدت پر تاکید کی ہے.

عبدالرحمان حسن سیدی نے کہا کہ ایرانی عوام کی کوشش ہے کہ «واعتصمو بحبل الله ولاتفرقوا»(آیه ۱۰۳ آل عمران) پر عمل کرکے اختلافات کو ختم کریں

انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور قرآن پر عمل کرکے ہم دشمنوں کے ناپاک عزایم کو ناکام بناسکتے ہیں۔

فلپائن میں ایران کے تعاون سے قرآنی مقابلے کا انعقاد + تصاویر

فلپائن میں ایران کے تعاون سے قرآنی مقابلے کا انعقاد + تصاویر

3570185

نظرات بینندگان
captcha