ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق خودکش دھماکا پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر ہوا، جس کے نتیجے میں آج ٹی وی کی ڈی ایس ین جی کا ڈرائیور،انجینئر اور کیمرا مین بھی زخمی ہوئے۔
دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی اختیار کرنے والے گروپ 'جماعت الاحرار' نے قبول کرلی۔
کچھ عرصے عارضی طور پر امن رہنے کے بعد تکفیری تنظیموں کی جانب سے کارروایی کو ایک چیلنج قرار دیا جارہا ہے اور سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا ان تنظیموں کی عارضی خاموشی سے ملک میں اس امن کو پایدار قرار دیا جاسکتا ہے؟