برطانوی مصور کو مسلمان باشندے کی توہین پر جرمانہ

IQNA

برطانوی مصور کو مسلمان باشندے کی توہین پر جرمانہ

6:53 - February 15, 2017
خبر کا کوڈ: 3502502
بین الاقوامی گروپ: مسلمان شخص کی دیوار پر توہین آمیز تصاویر بنانے اور جملے درج کرنے پر گستاخ مصور کو ۳۳۵ پونڈ جرمانہ کیا گیا ہے

برطانوی مصور کو مسلمان باشندے کی توہین پر جرمانہ


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے « asianimage» کے مطابق بلیک برن شہر کے چون سالہ مصور «اسٹیفن گیری الیور» نے مسلمان شہری واجد حسین کی دیوار پر رنگ کی بجائے توہین آمیز جملے اور سور کی تصویر بنوائی ہے۔

واجد حسین نے بلیک برن سٹی پولیس کو اس واقعے کی رپورٹ دی ہے۔


سیشن جج «انزا گیلڈرد» کا کہنا ہے کہ واجد حسین نے مذکورہ پینٹر کو اپنے مکان اور دیوار کی پینٹنگ کے لیے بلایا تھا مگر اجرت میں بحث اور جھگڑے کے بعد اس نے واجد حسین کے گھر کی دیوار کو توہین آمیز جملوں اور سور کی تصویر سے خراب کردیا ہے۔


دو ہزار گیارہ کے سروے کے مطابق برطانیہ میں ستاییس لاکھ مسلمان رہتے ہیں جنمیں سے اکثر ہندوستان، بنگلہ دیش اور پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں ۔

3574562

نظرات بینندگان
captcha