حرم مولا عباس (ع) میں قرآنی مقابلوں کا انعقاد + تصاویر

IQNA

حرم مولا عباس (ع) میں قرآنی مقابلوں کا انعقاد + تصاویر

7:43 - February 26, 2017
خبر کا کوڈ: 3502567
بین الاقوامی گروپ: آستانہ عباسی سے وابستہ حفظ اور قرآت کے مراکز کے درمیان قرآنی مقابلہ حرم مطہر میں منعقد کیا گیا

حرم مولا عباس (ع)  میں قرآنی مقابلوں کا انعقاد + تصاویر

ایکنا نیوز- الکفیل ویب سایٹ کے مطابق آستانہ عباسی سے وابستہ حفظ اور قرآت کے مراکز کے درمیان قرآنی مقابلہ حرم مطہر میں منعقد کیا گیا جسمیں ساٹھ سے زاید قرآء شریک تھے

حرم حضرت عباس کے امام حسن(ع) ہال میں منعقد مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں آستانے کے اعلی حکام اور کیی دیگر اہم شخصیات شریک تھیں

تلاوت کلام پاک سے شروع ہونے والی تقریب کے آغاز میں آستانے کے قرآنی شعبے کے ڈایریکٹر شیخ جواد نصراوی نے قرآنی سرگرمیوں اور خدمات پر خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ قرآنی علوم اور تفاسیر سمیت مختلف شعبوں میں گرانقدر خدمات اب تک انجام دیے گیے ہیں جبکہ نشریاتی کاموں کے علاوہ قرآنی مقابلے بھی مختلف سطح پرمنعقد کرائے جاچکے ہیں.

آستانے کے متولی سیداحمد الصافی نے تقریب سے خطاب میں کہا : قرآن سے بڑھکر علم کا وجود نہیں اور جو قرآن کے ہمراہ وقت گزارتا ہے گویا اس نے دنیا و آخرت کی سعادت کے راستے کا انتخاب کیا ہے

مقابلوں کے جج قاسم حامی نے شرایط و ضوابط کا ذکر کرتے ہوئے کہا «حفظ»، «تلاوت»، «صوت و نغم» اور «وقف و ابتدا» پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور انہیں چار امور کی بنیاد پر نمبرز دیے جاتے ہیں

مقابلوں کے اختتام پر گذشتہ روز کامیاب قرآء کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا.

حرم مولا عباس (ع)  میں قرآنی مقابلوں کا انعقاد + تصاویر

حرم مولا عباس (ع)  میں قرآنی مقابلوں کا انعقاد + تصاویر

حرم مولا عباس (ع)  میں قرآنی مقابلوں کا انعقاد + تصاویر

3577934

نظرات بینندگان
captcha