ایکنا نیوز- قاف قرآنی نیوز کے مطابق عراق کے شہر موصل میں داعش سے تازہ آزاد کرائے گیے علاقوں میں عراقی رضاکار فورسزکی جانب سے قرآنی محفل منعقد کی گیی۔
اس قرآنی محفل میں قرآت کے علاوہ قرآن فھمی اور قرآت کی درستگی کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ قرآنی تعلیمات کی ترویج اور روحانی فضاء کی ایجاد محفل قرآن کا مقصد بتایا جاتا ہے۔
ان قرآنی محافل میں قرآنی اساتذہ کی شرکت یقینی بنایی جاتی ہے۔ رضاکاروں میں قرآن مجید کے نسخے بھی تقسیم کیے گیے جبکہ رضاکاروں کا کہنا ہے کہ تلاوت قرآن کا ثواب شہدا کے لیے وقف کیا جاتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ محاز جنگ پر قرآنی محافل کا رضاکاروں اور فورسز کا مورال بڑھانا ، ان میں معنویت کی ایجاد اور اس بات پر تاکید ہے کہ جہاد ایک مقدس فریضہ ہے جسکے ساتھ ساتھ قرآن کا ہونا لازمی ہے