IQNA

7:43 - March 10, 2017
خبر کا کوڈ: 3502641
بین الاقوامی گروپ: صھیونی رژیم نے فلسطین اسمبلی کی ممبر «سمیره الحلایقه» کو مغربی کنارے سے گرفتار کرلیا

صھیونی رژیم نے فلسطینی اسمبلی کی خاتون ممبر کو گرفتار کرلیا


ایکنا نیوز- شفقنا نیوز ایجنسی کے مطابق تحریک حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صھیونی رژیم کے اہلکاروں نے فلسطین اسمبلی کی ممبر «سمیره الحلایقه» کے گھر پر حملہ کرکے گرفتار کرلیا ہے

اس بیان میں آیا ہے :

اسرائیلی فورسز نے الحلایقه کے گھر کی تلاشی لینے کے بعد انہین گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔


گذشتہ ہفتے کو بھی صھیونی اہلکاروں نے تحریک حماس کے دو نمایندوں کو بیت لحم سے گرفتار کیا تھا

حلایقه کی گرفتاری کے بعد مجموعی طور پر صھیونی اہلکاروں نے دس اسمبلی ممبران کو گرفتار کرلیا ہے جنمیں آٹھ کا تعلق تحریک حماس سے ہے

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے مختلف جیلوں میں سات ہزار سے زائد فلسطینی قید ہیں ۔

3582378

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: