
ایکنا نیوزکے مطابق مطابق پاکستان میں گذشتہ سالوں کی مانند اس سال بھی جشن «مولود کعبہ (ع)» ملک بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں میں منایا جارہا ہے اور کراچی، لاہور، پشاور ، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت کویٹہ کی اکثر مساجد اور امام بارگاہوں میں جشن میلاد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
کنب میں ۱۳ رجب یوم ولادت حضرت علی(ع) کی مناسبت آج مجلس وحدت کے زیر اہتمام شاندار :" علی و فاطمہ" کانفرنس اور جشن میلاد منایا جارہا ہے جبکہ تیرہ رجب بروز منگل رات نو بجے امام بارگاہ پنجاپی میں شاندار محفل مشاعرہ اور جشن میلاد میں نامور فارسی شعراء اور منقبت خواں فن کا اظھار کریں گے ۔
قابل ذکر ہے کہ امیرالمؤمنین(ع) کی ولادت باسعادت کے موقع پر اکثر گھروں میں جشن میلاد اور " فادرڈے" پروگرام منانے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
دیگر مساجد اور امام بارگاہوں میں شاہ خراسان، امام بارگاہ فاطمیہ ، امام بارگاہ سید آباد اور امام بارگاہ بلتستانی قابل ذکر ہے جہاں جشن میلاد کا اعلان کیا گیا ہے۔
